Psa 67

? AI
1
زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ)
2
تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔
3
اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔
4
اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ)
5
اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔
6
زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے!
7
اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔
Global Bible Tools - Collaborative Bible translation platform