Psa 113

? AI
1
رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔
2
رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔
3
طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔
4
رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔
5
کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے
6
اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟
7
پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔
8
وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔
9
بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو!
Global Bible Tools - Collaborative Bible translation platform