Psa 120

? AI
1
زیارت کا گیت۔ مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا، اور اُس نے میری سنی۔
2
اے رب، میری جان کو جھوٹے ہونٹوں اور فریب دہ زبان سے بچا۔
3
اے فریب دہ زبان، وہ تیرے ساتھ کیا کرے، مزید تجھے کیا دے؟
4
وہ تجھ پر جنگجو کے تیز تیر اور دہکتے کوئلے برسائے!
5
مجھ پر افسوس! مجھے اجنبی ملک مسک میں، قیدار کے خیموں کے پاس رہنا پڑتا ہے۔
6
اِتنی دیر سے امن کے دشمنوں کے پاس رہنے سے میری جان تنگ آ گئی ہے۔
7
مَیں تو امن چاہتا ہوں، لیکن جب کبھی بولوں تو وہ جنگ کرنے پر تُلے ہوتے ہیں۔
Global Bible Tools - Collaborative Bible translation platform