1 Καὶ اور εἰσῆλθεν داخل–ہوا πάλιν پھر εἰς میں [τὴν] اُس συναγωγήν, عبادتخانہ καὶ اور ἦν تھا ἐκεῖ وہاں ἄνθρωπος, آدمی ἐξηραμμένην سوکھا–ہوا ἔχων رکھتا–تھا τὴν اُس χεῖρα, ہاتھ
کسی اَور وقت جب عیسیٰ عبادت خانے میں گیا تو وہاں ایک آدمی تھا جس کا ہاتھ سوکھا ہوا تھا۔
2 καὶ اور παρετήρουν دیکھتے–رہے αὐτὸν, اُسے εἰ اگر τοῖς اُن σάββασιν سبتوں–میں θεραπεύσει شفا–دے–گا αὐτόν, اُسے ἵνα تاکہ κατηγορήσωσιν الزام–لگائیں αὐτοῦ. اُس–پر
سبت کا دن تھا اور لوگ بڑے غور سے دیکھ رہے تھے کہ کیا عیسیٰ اِس آدمی کو آج بھی شفا دے گا۔ کیونکہ وہ اُس پر الزام لگانے کا کوئی بہانہ تلاش کر رہے تھے۔
3 καὶ اور λέγει کہا τῷ اُس ἀνθρώπῳ آدمی–سے τῷ اُس τὴν اُس «χεῖρα ہاتھ ἔχοντι»⇔ رکھنے–والے ξηράν, سوکھا Ἔγειρε اُٹھ εἰς میں τὸ اُس μέσον. بیچ
عیسیٰ نے سوکھے ہاتھ والے آدمی سے کہا، ”اُٹھ، درمیان میں کھڑا ہو۔“
4 καὶ اور λέγει کہا αὐτοῖς, اُن–سے Ἔξεστιν جائز–ہے τοῖς اُن σάββασιν سبتوں–میں ἀγαθὸν¦ποιῆσαι, بھلائی–کرنا ἢ یا κακοποιῆσαι? برائی–کرنا ψυχὴν جان–کو σῶσαι, بچانا ἢ یا ἀποκτεῖναι? مارنا οἱ وہ δὲ لیکن ἐσιώπων. چپ–رہے
پھر عیسیٰ نے اُن سے پوچھا، ”مجھے بتاؤ، شریعت ہمیں سبت کے دن کیا کرنے کی اجازت دیتی ہے، نیک کام کرنے کی یا غلط کام کرنے کی، کسی کی جان بچانے کی یا اُسے تباہ کرنے کی؟“ سب خاموش رہے۔
5 καὶ اور περιβλεψάμενος نظر–ڈال–کر αὐτοὺς اُن–پر μετ’ ساتھ ὀργῆς, غصے–کے συλλυπούμενος غمگین–ہوتا–ہوا ἐπὶ پر τῇ اُس πωρώσει سختی τῆς اُس καρδίας دل αὐτῶν, اُن–کے λέγει کہا τῷ اُس ἀνθρώπῳ, آدمی–سے Ἔκτεινον بڑھا τὴν اُس χεῖρα ہاتھ–کو (σου). اپنا καὶ اور ἐξέτεινεν, بڑھایا καὶ اور ἀπεκατεστάθη بحال–ہو–گیا ἡ وہ χεὶρ ہاتھ αὐτοῦ. اُس–کا
وہ غصے سے اپنے ارد گرد کے لوگوں کی طرف دیکھنے لگا۔ اُن کی سخت دلی اُس کے لئے بڑے دُکھ کا باعث بن رہی تھی۔ پھر اُس نے آدمی سے کہا، ”اپنا ہاتھ آگے بڑھا۔“ اُس نے ایسا کیا تو اُس کا ہاتھ بحال ہو گیا۔
6 καὶ اور ἐξελθόντες, نکل–کر οἱ وہ Φαρισαῖοι فریسی εὐθὺς فوراً μετὰ ساتھ τῶν اُن Ἡρῳδιανῶν ہیرودیوں–کے συμβούλιον مشورہ ἐδίδουν کرتے–تھے κατ’ خلاف αὐτοῦ, اُس–کے ὅπως تاکہ αὐτὸν اُسے ἀπολέσωσιν. ہلاک–کریں
اِس پر فریسی باہر نکل کرسیدھے ہیرودیس کی پارٹی کے افراد کے ساتھ مل کر عیسیٰ کو قتل کرنے کی سازشیں کرنے لگے۔
7 Καὶ اور ὁ وہ Ἰησοῦς, یسوع μετὰ ساتھ τῶν اُن μαθητῶν شاگردوں–کے αὐτοῦ, اپنے ἀνεχώρησεν چلا–گیا πρὸς طرف τὴν اُس θάλασσαν; سمندر–کی καὶ اور πολὺ بہت πλῆθος بھیڑ ἀπὸ سے τῆς اُس Γαλιλαίας گلیل ἠκολούθησεν, پیروی–کی καὶ اور ἀπὸ سے τῆς اُس Ἰουδαίας, یہودیہ
لیکن عیسیٰ وہاں سے ہٹ کر اپنے شاگردوں کے ساتھ جھیل کے پاس گیا۔ ایک بڑا ہجوم اُس کے پیچھے ہو لیا۔ لوگ نہ صرف گلیل کے علاقے سے آئے بلکہ بہت سی اَور جگہوں یعنی یہودیہ،
8 καὶ اور ἀπὸ سے Ἱεροσολύμων, یروشلیم καὶ اور ἀπὸ سے τῆς اُس Ἰδουμαίας, ادومیہ καὶ اور πέραν پار τοῦ اُس Ἰορδάνου, یردن–کے καὶ اور περὶ ارد–گرد Τύρον صور καὶ اور Σιδῶνα. صیدا πλῆθος بھیڑ πολύ, بہت ἀκούοντες سنتے–ہوئے ὅσα جو–کچھ ἐποίει, کرتا–تھا ἦλθον آئے πρὸς پاس αὐτόν. اُس–کے
یروشلم، ادومیہ، دریائے یردن کے پار اور صور اور صیدا کے علاقے سے بھی۔ وجہ یہ تھی کہ عیسیٰ کے کام کی خبر اُن علاقوں تک بھی پہنچ چکی تھی اور نتیجے میں بہت سے لوگ وہاں سے بھی آئے۔
9 καὶ اور εἶπεν کہا τοῖς اُن μαθηταῖς شاگردوں–سے αὐτοῦ, اپنے ἵνα تاکہ πλοιάριον چھوٹی–کشتی προσκαρτερῇ تیار–رہے αὐτῷ, اُس–کے–لیے διὰ سبب–سے τὸν اُس ὄχλον, بھیڑ ἵνα تاکہ μὴ نہیں θλίβωσιν دبائیں αὐτόν. اُسے
عیسیٰ نے شاگردوں سے کہا، ”احتیاطاً ایک کشتی اُس وقت کے لئے تیار کر رکھو جب ہجوم مجھے حد سے زیادہ دبانے لگے گا۔“
10 πολλοὺς بہتوں–کو γὰρ کیونکہ ἐθεράπευσεν, شفا–دی ὥστε یہاں–تک–کہ ἐπιπίπτειν گرتے–تھے αὐτῷ, اُس–پر ἵνα تاکہ αὐτοῦ اُسے ἅψωνται, چھوئیں ὅσοι جتنے εἶχον رکھتے–تھے μάστιγας; تکلیفیں
کیونکہ اُس دن اُس نے بہتوں کو شفا دی تھی، اِس لئے جسے بھی کوئی تکلیف تھی وہ دھکے دے دے کر اُس کے پاس آیا تاکہ اُسے چھو سکے۔
11 καὶ اور τὰ وہ πνεύματα روحیں τὰ وہ ἀκάθαρτα, ناپاک ὅταν جب αὐτὸν اُسے ἐθεώρουν, دیکھتیں προσέπιπτον گرتیں αὐτῷ, اُس–کے–آگے καὶ اور ἔκραζον, چلاتیں λέγοντα, کہتیں–ہوئیں ὅτι کہ Σὺ تو εἶ ہے ὁ وہ Υἱὸς بیٹا τοῦ اُس Θεοῦ. خدا–کا
اور جب بھی ناپاک روحوں نے عیسیٰ کو دیکھا تو وہ اُس کے سامنے گر کر چیخیں مارنے لگیں، ”آپ اللہ کے فرزند ہیں۔“
12 καὶ اور πολλὰ بہت ἐπετίμα ڈانٹتا–تھا αὐτοῖς, اُن–کو ἵνα تاکہ μὴ نہیں αὐτὸν اُسے φανερὸν ظاہر ποιήσωσιν. کریں
لیکن عیسیٰ نے اُنہیں سختی سے ڈانٹ کر کہا کہ وہ اُسے ظاہر نہ کریں۔
13 Καὶ اور ἀναβαίνει چڑھتا–ہے εἰς میں τὸ اُس ὄρος, پہاڑ καὶ اور προσκαλεῖται بلاتا–ہے οὓς جن–کو ἤθελεν چاہتا–تھا αὐτός; وہ καὶ اور ἀπῆλθον آئے πρὸς پاس αὐτόν. اُس–کے
اِس کے بعد عیسیٰ نے پہاڑ پر چڑھ کر جنہیں وہ چاہتا تھا اُنہیں اپنے پاس بُلا لیا۔ اور وہ اُس کے پاس آئے۔
14 καὶ اور ἐποίησεν بنایا δώδεκα بارہ [οὓς, جن–کو καὶ اور ἀποστόλους رسول ὠνόμασεν], نام–رکھا ἵνα تاکہ ὦσιν رہیں μετ’ ساتھ αὐτοῦ, اُس–کے καὶ اور ἵνα تاکہ ἀποστέλλῃ بھیجے αὐτοὺς اُن–کو κηρύσσειν, منادی–کرنے
اُس نے اُن میں سے بارہ کو چن لیا۔ اُنہیں اُس نے اپنے رسول مقرر کر لیا تاکہ وہ اُس کے ساتھ چلیں اور وہ اُنہیں منادی کرنے کے لئے بھیج سکے۔
15 καὶ اور ἔχειν رکھنا ἐξουσίαν اختیار ἐκβάλλειν نکالنا τὰ اُن δαιμόνια. بدروحوں–کو
اُس نے اُنہیں بدروحیں نکالنے کا اختیار بھی دیا۔
16 καὶ اور ἐποίησεν بنایا τοὺς اُن δώδεκα; بارہ–کو καὶ اور ἐπέθηκεν رکھا ὄνομα نام τῷ اُس Σίμωνι: شمعون–کا Πέτρον; پطرس
جن بارہ کو اُس نے مقرر کیا اُن کے نام یہ ہیں: شمعون جس کا لقب اُس نے پطرس رکھا،
17 καὶ اور Ἰάκωβον یعقوب–کو τὸν اُس τοῦ اُس Ζεβεδαίου, زبدی–کے καὶ اور Ἰωάννην یوحنا–کو τὸν اُس ἀδελφὸν بھائی–کو τοῦ اُس Ἰακώβου; یعقوب–کے καὶ اور ἐπέθηκεν رکھا αὐτοῖς اُن–کا ὀνόματα نام Βοανηργές, بوانرگس ὅ جو ἐστιν, ہے Υἱοὶ بیٹے Βροντῆς; گرج–کے
زبدی کے بیٹے یعقوب اور یوحنا جن کا لقب عیسیٰ نے ’بادل کی گرج کے بیٹے‘ رکھا،
18 καὶ اور Ἀνδρέαν, اندریاس–کو καὶ اور Φίλιππον, فلپس–کو καὶ اور Βαρθολομαῖον, برتلمائی–کو καὶ اور Μαθθαῖον, متی–کو καὶ اور Θωμᾶν, تھوما–کو καὶ اور Ἰάκωβον یعقوب–کو τὸν اُس τοῦ اُس Ἁλφαίου, حلفی–کے καὶ اور Θαδδαῖον, تدی–کو καὶ اور Σίμωνα شمعون–کو τὸν اُس Καναναῖον, کنعانی
اندریاس، فلپّس، برتلمائی، متی، توما، یعقوب بن حلفئی، تدّی، شمعون مجاہد
19 καὶ اور Ἰούδαν یہوداہ–کو Ἰσκαριώθ, اسکریوتی ὃς جس–نے καὶ بھی παρέδωκεν پکڑوایا αὐτόν. اُسے
اور یہوداہ اسکریوتی جس نے بعد میں اُسے دشمن کے حوالے کر دیا۔
20 Καὶ اور ἔρχεται آیا εἰς میں οἶκον, گھر καὶ اور συνέρχεται جمع–ہوتی–ہے πάλιν پھر ὁ وہ ὄχλος, بھیڑ ὥστε یہاں–تک–کہ μὴ نہیں δύνασθαι سکتے–تھے αὐτοὺς وہ μηδὲ نہ–بھی ἄρτον روٹی φαγεῖν. کھانا
پھر عیسیٰ کسی گھر میں داخل ہوا۔ اِس بار بھی اِتنا ہجوم جمع ہو گیا کہ عیسیٰ کو اپنے شاگردوں سمیت کھانا کھانے کا موقع بھی نہ ملا۔
21 καὶ اور ἀκούσαντες, سن–کر οἱ وہ παρ’ قریب–سے αὐτοῦ اُس–کے ἐξῆλθον نکلے κρατῆσαι پکڑنے αὐτόν; اُسے ἔλεγον کہتے–تھے γὰρ, کیونکہ ὅτι کہ ἐξέστη. پاگل–ہو–گیا–ہے
جب اُس کے خاندان کے افراد نے یہ سنا تو وہ اُسے پکڑ کر لے جانے کے لئے آئے، کیونکہ اُنہوں نے کہا، ”وہ ہوش میں نہیں ہے۔“
22 καὶ اور οἱ وہ γραμματεῖς, فقیہ οἱ جو ἀπὸ سے Ἱεροσολύμων یروشلیم καταβάντες, اُترے–ہوئے ἔλεγον, کہتے–تھے ὅτι کہ Βεελζεβοὺλ بعلزبول ἔχει; رکھتا–ہے καὶ اور ὅτι کہ ἐν سے τῷ اُس ἄρχοντι سردار τῶν اُن δαιμονίων بدروحوں–کے ἐκβάλλει نکالتا–ہے τὰ اُن δαιμόνια. بدروحوں–کو
لیکن شریعت کے جو عالِم یروشلم سے آئے تھے اُنہوں نے کہا، ”یہ بدروحوں کے سردار بعل زبول کے قبضے میں ہے۔ اُسی کی مدد سے بدروحوں کو نکال رہا ہے۔“
23 καὶ اور προσκαλεσάμενος بلا–کر αὐτοὺς, اُن–کو ἐν میں παραβολαῖς مثالوں ἔλεγεν کہتا–تھا αὐτοῖς, اُن–سے Πῶς کیسے δύναται سکتا–ہے Σατανᾶς شیطان Σατανᾶν شیطان–کو ἐκβάλλειν? نکالنا
پھر عیسیٰ نے اُنہیں اپنے پاس بُلا کر تمثیلوں میں جواب دیا۔ ”ابلیس کس طرح ابلیس کو نکال سکتا ہے؟
24 καὶ اور ἐὰν اگر βασιλεία بادشاہی ἐφ’ خلاف ἑαυτὴν اپنے–آپ–کے μερισθῇ, بٹ–جائے οὐ نہیں δύναται سکتی–ہے σταθῆναι قائم–رہنا ἡ وہ βασιλεία بادشاہی ἐκείνη. وہ
جس بادشاہی میں پھوٹ پڑ جائے وہ قائم نہیں رہ سکتی۔
25 καὶ اور ἐὰν اگر οἰκία گھرانہ ἐφ’ خلاف ἑαυτὴν اپنے–آپ–کے μερισθῇ, بٹ–جائے οὐ نہیں δυνήσεται سکے–گا ἡ وہ οἰκία گھرانہ ἐκείνη وہ σταθῆναι. قائم–رہنا
اور جس گھرانے کی ایسی حالت ہو وہ بھی قائم نہیں رہ سکتا۔
26 καὶ اور εἰ اگر ὁ وہ Σατανᾶς شیطان ἀνέστη اُٹھا–ہو ἐφ’ خلاف ἑαυτὸν اپنے–آپ–کے καὶ اور ἐμερίσθη, بٹ–گیا–ہو οὐ نہیں δύναται سکتا–ہے στῆναι, کھڑا–رہنا ἀλλὰ بلکہ τέλος خاتمہ ἔχει. رکھتا–ہے
اِسی طرح اگر ابلیس اپنے آپ کی مخالفت کرے اور یوں اُس میں پھوٹ پڑ جائے تو وہ قائم نہیں رہ سکتا بلکہ ختم ہو چکا ہے۔
27 ἀλλ’ لیکن οὐ نہیں δύναται⇔ سکتا–ہے οὐδεὶς, کوئی εἰς میں τὴν اُس οἰκίαν گھر τοῦ اُس ἰσχυροῦ, طاقتور–کے εἰσελθὼν, داخل–ہو–کر τὰ اُن σκεύη سامان–کو αὐτοῦ اُس–کا διαρπάσαι, لوٹنا ἐὰν اگر μὴ نہیں πρῶτον پہلے τὸν اُس ἰσχυρὸν طاقتور–کو δήσῃ. باندھے καὶ اور τότε تب τὴν اُس οἰκίαν گھر–کو αὐτοῦ اُس–کے διαρπάσει. لوٹے–گا
کسی زورآور آدمی کے گھر میں گھس کر اُس کا مال و اسباب لُوٹنا اُس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک اُس آدمی کو باندھا نہ جائے۔ پھر ہی اُسے لُوٹا جا سکتا ہے۔
28 Ἀμὴν آمین λέγω کہتا–ہوں–میں ὑμῖν, تم–سے ὅτι کہ πάντα سب ἀφεθήσεται معاف–ہوں–گے τοῖς اُن υἱοῖς بیٹوں–کو τῶν اُن ἀνθρώπων, انسانوں–کے τὰ وہ ἁμαρτήματα گناہ καὶ اور αἱ وہ βλασφημίαι, کفر–بکتے ὅσα جتنے–بھی ἐὰν اگر βλασφημήσωσιν. کفر–بکیں
مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ لوگوں کے تمام گناہ اور کفر کی باتیں معاف کی جا سکیں گی، خواہ وہ کتنا ہی کفر کیوں نہ بکیں۔
29 ὃς جو δ’ لیکن ἂν کبھی βλασφημήσῃ کفر–بکے εἰς خلاف τὸ اُس Πνεῦμα روح τὸ اُس Ἅγιον, پاک–کے οὐκ نہیں ἔχει رکھتا–ہے ἄφεσιν معافی εἰς تک τὸν اُس αἰῶνα, ہمیشہ ἀλλὰ بلکہ ἔνοχός قصوروار ἐστιν ہے αἰωνίου ہمیشہ–کے ἁμαρτήματος-- گناہ–کا
لیکن جو روح القدس کے خلاف کفر بکے اُسے ابد تک معافی نہیں ملے گی۔ وہ ایک ابدی گناہ کا قصوروار ٹھہرے گا۔“
30 ὅτι کیونکہ ἔλεγον, کہتے–تھے Πνεῦμα روح ἀκάθαρτον ناپاک ἔχει. رکھتا–ہے
عیسیٰ نے یہ اِس لئے کہا کیونکہ عالِم کہہ رہے تھے کہ وہ کسی بدروح کی گرفت میں ہے۔
31 Καὶ اور ἔρχονται آتی–ہے ἡ وہ μήτηρ ماں αὐτοῦ, اُس–کی καὶ اور οἱ وہ ἀδελφοὶ بھائی αὐτοῦ, اُس–کے καὶ اور ἔξω باہر στήκοντες, کھڑے–ہوئے ἀπέστειλαν بھیجا πρὸς پاس αὐτὸν, اُس–کے καλοῦντες بلاتے–ہوئے αὐτόν. اُسے
پھر عیسیٰ کی ماں اور بھائی پہنچ گئے۔ باہر کھڑے ہو کر اُنہوں نے کسی کو اُسے بُلانے کو بھیج دیا۔
32 καὶ اور ἐκάθητο بیٹھی–تھی περὶ ارد–گرد αὐτὸν اُس–کے ὄχλος. بھیڑ καὶ اور λέγουσιν کہتے–ہیں αὐτῷ, اُس–سے Ἰδοὺ, دیکھو ἡ وہ μήτηρ ماں σου, تیری καὶ اور οἱ وہ ἀδελφοί بھائی σου, تیرے καὶ اور αἱ وہ ἀδελφαί بہنیں σου, تیری ἔξω باہر ζητοῦσίν ڈھونڈتی–ہیں σε. تجھے
اُس کے ارد گرد ہجوم بیٹھا تھا۔ اُنہوں نے کہا، ”آپ کی ماں اور بھائی باہر آپ کو بُلا رہے ہیں۔“
33 καὶ اور ἀποκριθεὶς جواب–دے–کر αὐτοῖς, اُن–کو λέγει, کہا Τίς کون ἐστιν ہے ἡ وہ μήτηρ ماں μου, میری καὶ اور οἱ وہ ἀδελφοί بھائی ‹μου›? میرے
عیسیٰ نے پوچھا، ”کون میری ماں اور کون میرے بھائی ہیں؟“
34 καὶ اور περιβλεψάμενος نظر–ڈال–کر τοὺς اُن–پر περὶ ارد–گرد αὐτὸν اُس–کے κύκλῳ دائرے–میں καθημένους, بیٹھے–ہوئے λέγει, کہا Ἴδε, دیکھو ἡ وہ μήτηρ ماں μου, میری καὶ اور οἱ وہ ἀδελφοί بھائی μου! میرے
اور اپنے گرد بیٹھے لوگوں پر نظر ڈال کر اُس نے کہا، ”دیکھو، یہ میری ماں اور میرے بھائی ہیں۔
35 ὃς جو ‹γὰρ› کیونکہ ἂν کبھی ποιήσῃ کرے τὸ اُس θέλημα مرضی–کو τοῦ اُس Θεοῦ, خدا–کی οὗτος یہی ἀδελφός بھائی μου, میرا καὶ اور ἀδελφὴ, بہن καὶ اور μήτηρ ماں ἐστίν. ہے
جو بھی اللہ کی مرضی پوری کرتا ہے وہ میرا بھائی، میری بہن اور میری ماں ہے۔“